آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد ۔ (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تاہم کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے

دورانپنجاب کے اضلاع میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پنجاب: فیصل آباد 11 ،نارووال 08 ,ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03 ، جھنگ ، جوہرآباد 02 ، حافظ آباد ، گجرات ، سیالکوٹ سٹی ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ہفتہ کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :کالام،قلات منفی03، پاراچنار ،مالم جبہ اور استورمیں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close