بھارت نے پاکستانی قیدیوں کو رہاکردیا،لواحقین خوشی سے نہال

لاہور(پی این آئی) بھارت نے 8 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، ان افراد کو پاکستان ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کی موجودگی میں اٹاری، واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والے 8پاکستانی قیدیوں میں سید جاوید اقبال، عبدالرشید ، محمود احمد، ظہور احمد، فیروز

الواردین،غلام اکبر، جاوید اسلم اور عرفان اللہ شامل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رہائی پانے والے تمام افراد غلطی سے سرحد پار گئے تھے اور تمام رہا ہونے والے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کئے گئےجبکہ ان افراد کو پاکستان ہائی کمیشن کے ایک عہدیدار کی موجودگی میں اٹاری ، واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہائی کمیشن ، نئی دہلی ان پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے ہندوستانی فریق سے قریبی رابطے میں رہا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب پاکستان کے ساتھ ملنے والی تمام سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تمام بارڈرز جہاں سے مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے آج رات سے تا حکم ثانی بند کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ کرتار پور راہداری سے زائرین کی آمدورفت بھی تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رات 12 بجے سے زائرین کی آمدورفت کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں بھی عالمی وبا کورونا سے 100 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) سمیت اہم ایونٹس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔جب کہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 33 ہو گئی جس میں سے دو افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں جب کہ باقی افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close