اسلام آباد(پی این آئی) کی بندہ اسپتال میں زیر علاج کرونا وائرس کی 48 سالہ مریضہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گئی۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 48 سالہ مریضہ کہ دو دفعہ کرو نا ٹیسٹ کیے گئے جس میں اسکے ٹیسٹ منفی آئے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ 48 سالہ خاتون اسلام آباد
کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھی۔ جہاد بیان لے کی جانب سے مریضہ کے دو بار کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں مریض صحت یاب قرار پائی۔صحتیاب خاتون کو 28 فروری کو راولپنڈی سے پمز منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں اسے آئسولیشن میں منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا تھا۔ کورونا سے صحتیاب 48 سالہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے۔ جبکہ صحت یاب خاتون کو اگل تین دن میں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی.دوسری جانب 48 سالہ صحت یاب مریضہ کو ڈاکٹرز کی جانب سے اپنی تسلی کے لئے تین دن کے لئے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ تین دن میں خاتون کی طبیعت کی مکمل بحالی پر خاتون کو ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا جائے گا۔یاد رہے کہ گلگت کے تعلق رکھنے والی صحت یاب ہونے والی مریضہ سے پہلے بھی 6 مارچ کو کرونا وائرس کا شکار مریض ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہو کر گھر جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں