کوروناوائرس ،ریلوے کا تمام ٹرینیں شیڈول کے مطابق چلانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)محکمہ ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ کوروناوائرس کے باوجود تمام ٹرینیں شیڈول کے مطابق چلتی رہیں گی تاہم عملے کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کرونا وائرس کے خدشے کی بنا پر ریلوے میں بھی اقدامات کا اعلان کر رہے ہیں اور تمام

اسٹیشنز پر صفائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے خوف زدہ نہیں ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پاکستان میں نہیں تھا بلکہ بیرون ملک سے آیا۔ چین نے اس وائرس پر قابو پا لیا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 134 ٹرینیں اپنی منزل کی جانب رواں رہیں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جناح، لاثانی اور فرید ایکسپریس کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جا رہے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 10 ٹرینیں نجی سیکٹر کو دیں۔وزیر نے بتایا کہ فریٹ کی 3ٹرینیں نظام میں شامل کررہے ہیں اور ریلوے کی دیگر تمام ٹرینیں حسب معمول چلیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں