تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،رکن قومی اسمبلی کی آڈیو کال لیک

پشاور (پی این آئی ) اختلاف کھل کے سامنے آگئے ہیں ۔ رہنما تحریک انصاف ارباب عامر کی آڈیو کال لیگ ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی آڈیو کال منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ آڈیو کال میں ارباب عامر نے پارٹی رہنماوٴں پر سنگین

الزامات لگائے ۔ آڈیو کال میں ارباب عامر نے کہا کہ حکومتی عہدیدار بات نہیں سنتے ۔فائلوں کو آگے بھیجنے کیلئے پیسے دینا پڑتے ہیں۔ یا جھگڑے کرنا پڑتے ہیں۔ جس منشور پر پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئیں تھی وہ ریاست مدینہ تھا۔آڈیو کال میں ارباب عامر نے کہا نہ ہی یہاں پر انصاف ہے اور نہ کوئی کام کرنا چاہتا ہے۔ کرپشن پہلے کی ہی طرح ہو رہی ہے۔ ایم این اے ارباب عامر نے آڈیو کال انہیں کی ہونے کی تصدیق کردی۔ گفتگو کرتے ہوئے ارباب عامر نے کہا کہ یہ آڈیو میری اپنی آواز میں ہے۔اس آڈیو کال میں سابق ناظم سے سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ 85 فیصد کام صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کرنا ہوتے ہیں۔لوگ جب اپنے مسائل لے کر ہمارے پاس آتے ہیں تو ہم درخواست کو نہیں سنا جاتا جس کے بعد ہمیں لوگوں کا کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ ارباب عامر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کی ناراضگی کا ڈر نہیں ہے۔ ہم کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہے گے۔ سوکروڑدرخت کا دعویٰ دجھوٹا ہے، 10 کروڑ درخت بھی نہیں لگائے گئے۔ نیب کو چاہیے کہ بی آر ٹی کے پروجیکٹ پر تحقیقات تیز کرے۔ قومی احتساب بیورو کیوں بی آر ٹی پر ایکشن نہیں لیتی ۔ کرپشن کے خلاف کھڑے ہونے کے لئے اکٹھے ہونے جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close