اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ملک پاکستان کے برانڈز متعارف کرائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صنعتی انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا
کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایکسپورٹ 71 ارب روپےتک پہنچ گئی، ماضی کی حکومتوں نے ایکسپورٹس کونظر انداز کیا، پچھلے9سال میں اسکیم کے تحت انڈسٹری کو 68 بلین دیےگئے۔وزیراعظم کو صنعتی ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے چھوٹے ایکسپورٹرز کو مزید سہولتیں دینے اور صنعتی یونٹس لگانے کے لیے زمین کی فراہمی یقینی،آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس فارم ٹو فیشن کی ویلیو چین موجود ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے صنعتی انڈسٹری کے لیے “ویلیو چین” بنانے اور عالمی سطح پر “میڈ ان پاکستان” برانڈ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بیرون ملک پاکستان کے برانڈز متعارف کرائے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ری فنڈز پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ری فنڈ کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطے کی پالیسی وضع کریں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابقوزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، فی الحال قومی مسائل اور چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے نیشنل پالیسی پر شاورت کی گئی۔ اجلاس میں کرونا وائرس کے مزید پھیلاو سے بچاؤ کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ بلوچستان سے منسلک بارڈر پر شدید خطرہ ہے، مکمل سیل کر دیا جائے۔ وزراء اور اراکین کی جانب سے اجلاس میں بجلی کی قیمتیوں میں اضافے اور سیکرٹری توانائی کے عدم تعاون کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری توانائی بات نہیں سن رہے۔وزیراعظم نے ارکان کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شکایات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوز ہے، فی الحال قومی مسائل اور چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے ترقیاتی مسائل کا بھی علم ہے، جلد اسے حل کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں بھارت کی اصلیت دنیا کو دکھائی تھی،کشمیر میں مزید 2 آرڈیننس آنے سے بھارت کا چہرہ پھر بےنقاب ہوگیا۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پرظلم ہو رہا ہے،دنیا کوخاموشی توڑنا ہوگی، اقلیتوں پر مظالم کے بعد بھارت دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے۔افغانستان سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے کئی معاملات پاکستان کے ساتھ جڑے ہیں، افغانستان،پاکستان کی ثقافت،سیاست بھی ایک جیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کا کریڈٹ پاکستان کو ملے گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں