حکومت گرنے کا امکان ختم ۔۔۔ن لیگ نے عمران خان حکومت کو پانچ سالہ مدت پوری کرنے کی حمایت کر دی، سیاسی میدان سے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) عمران خان کو حکومت بنائے 18 مہینے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے، ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔کبھی اپوزیشن کی جانب سے اور کبھی عوام کی جانب سے۔عمران خان حکومت پر بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان

عباسی کا کہنا تھا کہ ہم بطور سیاسی جماعت چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں، اگر دیکھا جائے تو ہمیں اس کا فائدہ ہو گا۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے کچھ وقت میں ہماری سیاست بہتر ہو جائے تو ہم یہ لازمی چاہیں گے کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں کیونکہ جتنا قوم کا نقصان وہ کر چکے ہیں ، آنے والے کچھ وقتوں میں ان سے مزید نقصانات کی توقع ہے۔عوام ان سے مایوس ہو چکی ہے اور بہت جلد ان کی ناکامی سب کے سامنے آ جائے گی۔اس لئے ہم یہی چاہیں گے کہ عمران خان اقتدار میں اپنے 5 سال مکمل کریں ۔یاد رہے کہ عمران خان جب سے حکومت میں آئیں ہیں، عوام کی امیدوں پر بھرپور طریقے سے نہیں اتر پائے۔عمران خان سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ملکی حالات کو بہترکریں گے لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئے۔ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ایسے میں کبھی عمران خان کی اتحادی جماعتیں ان کو تنگ کرتی ہیں تو کبھی ان کی اپنی کابینہ۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم بطور جماعت چاہتے ہیں کہ کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں، اگر دیکھا جائے تو ہمیں اس کا فائدہ ہو گا۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے کچھ وقت میں ہماری سیاست بہتر ہو جائے تو ہم یہ لازمی چاہیں گے کہ عمران خان اپنا 5 سال کا دورانیہ مکمل کریں کیونکہ جتنا قوم کا نقصان وہ کر چکے ہیں ، آنے والے کچھ وقتوں میں ان سے مزید نقصانات کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close