عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں،دونوں بھائی ملک سے باہر بھی چلے گئے اور پیسے بھی بچا گئے،اعتزاز احسن

حیدرآباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں،دونوں بھائی ملک سے باہر بھی چلے گئے اور پیسے بھی بچا گئے، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور وہاں یہ لوگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور فاروق

ایچ نائیک نے سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ نیب نے عجیب ریفرنس فائل کیا ہے جس میں سارے بزنس مین ہیں۔ اعتراض لگایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس زیادہ دیا گیا، اگر سیل ٹیکس زیادہ بھی دیا گیا تو کیا بری بات ہے۔اعتزاز احسن نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں، حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی۔انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی طبیعت بھی ٹھیک ہے، دونوں بھائی ملک سے باہر بھی چلے گئے اور پیسے بھی بچا گئے، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور وہاں یہ لوگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close