لندن میں بیٹھ کر عمران خان کی حکومت کو چھٹی کروانے کی سازش،نوازشریف نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کو بڑی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے باہر بیٹھ کر عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر لی۔انہوں نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے کئی کھلاڑیوں سے رابطے کیے اور انہیں پیشکش کی کہ عمران خان آپ کی ہر بات نہیں مانتے لیکن ہم زیادہ بہتر طریقے سے آپ کے ساتھ چل سکتے ہیں۔تفصیلات

کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف باہر بیٹھے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ان سے رابطے میں ہیں۔نواز شریف امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر پاکستان واپس آنے اور عمران خان کو اقتدار سے ہٹھانے کی منصوبہ بند کر رہے ہیں۔وہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹا کر اپنی سروسز پیش کر رہے ہیں۔اس خبر کی تصدیق ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کی ہے۔گذشتہ کچھ عرصہ میں کچھ پیغام رساں نواز شریف سے ملے تھے جن میں ایک حامد کرزئی تھے۔اور ان سے ملاقات کے بعد حامد کرزئی نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت اے ون ہے۔حامد کرزئی کس کے کھلاڑی ہیں اور کس کا پیغام لے کر گئے،یہ سب کو معلوم ہے۔وہ لندن اور واشنگٹن سے جڑے ہوئے ہیں۔اور اس کے علاوہ نواز شریف سے واجد شمس الحسن اور ملیحہ لودھی نے بھی ملاقات کی۔ملیحہ لودھی کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ پیغام رسانی کے لیے قابل اعتماد کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ گورے چہروں نے بھی ملاقات کی۔باہر سے پریشر ڈلوایا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں اس میں شامل ہیں،دونوں جماعتیں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہی ہیں کہ ہم کو زیادہ بہتر سروسز دے سکتے ہیں۔لیکن عمران خان بھی کچھ اسلامی اورمغربی ممالک میں پسند کیے جاتے ہیں چونکہ عمران خان ہر کسی کی ہر بات نہیں مانتے،اس لیے نواز شریف اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں یہ پیشکش کر رہے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے چل سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close