ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے اپنی جان دے کر سینکڑوں جانیں بچا لیں، اگر بروقت طیارے سے ایجکٹ ہو جاتے تو طیارہ جنگل کی بجائے کہاں گِرتا؟تشویشناک تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی) آج اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کرتباہ ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی۔پاک فضائیہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ تیارہ ایف-16 تھا۔اس افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔ونگ کمانڈر

نعمان اکرم کے ایجکٹ نہ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے کئی شہریوں کی زندگی اور اہم عمارتوں کو بچانے کے لیے جامِ شہادت نوش کیا۔انہوں نے اپنی جان دے کر آبپارہ مارکیٹ،پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اور سرینا ہوٹل کو بچایا۔ونگ کمانڈر طیارے کو شکرپڑیاں کی طرف جنگل میں لے گئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نعمان اکرم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اس کے علاوہ بھی دیگر صارفین و صحافیوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہری آبادی کو بچانے کی خاطر ایجکیٹ نہیں کیا۔ایک صارف نے کہا کہ نعمان اکرم ایجکیٹ کر کے اپنی جان بچا سکتے تھے،ان کے طرزِ عمل نے راشد منہاس کی یاد تازہ کر دی۔ایک صارف نےکہا کہ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ نعمان اکرم کے پاس ایجکٹ کرنے کے لیے کافی وقت موجود تھا لیکن انہوں نے طیارے کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے ایجکٹ نہیں دیا۔جب کہ فخر عالم نے بھی شہید پائلٹ کو سیلیوٹ پیش کرتے ہوئے ان کے ایجکٹ نہ کرنے کے اقدام کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close