پنجاب(پی این آئی)میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ نامنظور۔ مظاہرین کا ہے کہ اسپتالوں کی نجکاری سے نہ ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی ملازمت میں مشکلات آئیں گی اور عوام کیلئے احتجاج بھی مہنگا ہوجائے گاحکومت پنجاب نے صوبے بھر کے ٹیچنگ اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ نافذ کرنے کا
اعلان کیا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس مال روڑ پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج کیا دھرنا دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ہاتھا پائی بھی ہوئی۔جبکہ صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا اسپتالوں کی نجکاری نہیں کررہے بلکہ بااختیار بنارہے ہیں۔۔ یاسمین راشد نے خبردار کردیا کہااگر ڈاکٹرز باز نہ آئے تو ویسے ہی نمٹا جائے گا جیسے پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلا کے ساتھ نمٹا گیا۔تین ماہ قبل حکومت نے پنجاب بھر میں ٹیچنگ اسپتالوں میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کے نفاذ کا آرڈینس جاری کیا تھا، جس کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا تھا۔آرڈینس کے تین ماہ مکمل ہونے کے بعد اسے قانون کی شکل دینے کیلئے حکومت نے پنجاب اسمبلی سے منظوری کا فیصلہ کرلیا ہے، گزشتہ روز بل پاس کرانے کیلئے حکمت عملی بھی تیار کی گئی،مظاہرین نے ایکٹ واپس لینے تک احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں