سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے ،پاکستان نے شدید مذمت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی): ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم محمد اللہ حمدوک پر قاتلانہ حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ پاکستان برادر سوڈانی عوام کی ترقی وخوش حالی

کے لیے بھی دعاگو ہے۔گزشتہ روز سوڈان کے وزیراعظم کے قافلے میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہ دارالحکومت خرطوم کے مرکزی علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے۔ دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے، اس دوران وزیراعظم کو وہاں سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ عبداللہ حمدوک گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم بنے تھے، وہ اقوام متحدہ کے ایک معزز ماہر معاشیات تھے جنہیں سوڈان کی سوویئر کونسل نے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close