کرونا وائرس پھیلنے لگا، پاکستان کے اہم شہر میں ایک اور کیس سامنے آگیا، تشویشناک خبر آئی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور الحق نے کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ ایم ایس کے مطابق 12 سالہ بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کا تعلق سندھ

کے علاقے دادو سے ہے، بچہ گزشتہ رات تفتان کے راستے اپنے والدین کے ساتھ ایران سے پاکستان داخل ہوا تھا۔حکام کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ بچے اور اس کے والدین سمیت ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی مکمل کرلیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے ان میں سے کسی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔کوئٹہ سے کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں موجود ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close