کراچی (پی این آئی) کراچی میں کورونا وائرس کے3 میں سےمریضوں 2 کی حالت بہتر ہوگئی، آج پانچ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، تمام کے ٹیسٹ منفی آئے، ملک میں کل کیسز5 ہیں، جن میں دو کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا
اجلا س ہوا، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ آج پانچوں افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جو کہ منفی آئے ہیں۔گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے 8 متعلقہ افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جبکہ 19 افراد کے ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کے ابھی تک تین کیسز ہیں، جن میں دو کی حالت بہتر ہوگئی ہے۔ دو مریض تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سندھ میں اب تک135 افراد کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں، ان میں سے چار کیس مثبت آئے اور ایک مریض صحتیاب ہو کر گھر چلا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ جو بھی مشتبہ کیس سامنے آئے اس کے بارے فوری محکمہ صحت کو رپورٹ کیا جائے، جبکہ بیرون ملک سے آنے والوں کی اسکریننگ کے عمل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں،شہری پریشان نہ ہوںاس بیماری سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور چوبیس گھنٹے اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ہمارا عزم مریضوں کو تیز رفتار علاج فراہم کرنا ہے،میڈیا کورونا وائرس بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرے۔ملک میں اب تک 289 مشتبہ افراد کے خون کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن میںصرف 6 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور ایک مریض مکمل طور پر صحت یاب بھی ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں