سارا پنڈ بھی مر جائے، بلاول !تم چوہدری نہیں بن سکتے پیپلزپارٹی سے تو بہترہے کہ شریف برادان کی واپسی قبول کرلوں

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ سارا پنڈ بھی مر جائے، بلاول !تم چوہدری نہیں بن سکتے، پیپلزپارٹی سے تو بہترہے کہ شریف برادان کی واپسی قبول کرلوں، لیکن پیپلزپارٹی کو پنجاب میں نہیں آنا چاہیے، بلاول کو کہتا ہوں کہ مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈیسوں، پنجاب کو تمہارے شر سے بچائیں گے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ عورت کو سپورٹ ہر لحاظ سے کریں گے، میں اگر کسی اور مخلوق میں یا پھر کوئی پتھر کی چیز بنا ہوتا تو پھر سپورٹ نہ کرتا۔سلوگن کے معاملے پر بددیانتی کی گئی ہے۔سلوگن کی خوبصورتی یہ ہوتی ہے، اس میں سب کچھ آجائے۔22کروڑ عوام کی مرضی تو آئی ایم ایف میں نہیں چلتی،دیکھنا یہ ہے کہ یہ جسم ہمارا ہے؟ کیا اس میں ہماری مرضی چل سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگرمیرا جسم میری مرضی ہوتا، تو خودکشی حرام نہ ہوتی،یہ جسم تو کسی اور کی امانت ہے،میں جب پیدا ہوا،کیا میرے ماں باپ، بہن بھائیوں کا انتخاب میری مرضی سے ہوا ہے؟جہاں پیدا ہوا، وہاں شہر، برادری، رنگ، زبان،قد کسی بھی جگہ میری مرضی شامل ہے؟ پیدائش سے لے کر موت تک میری کسی جگہ کوئی مرضی نہیں ہے، میری مرضی سے تو میرا بلڈ گروپ نہیں ہے۔خواتین کے حقوق کی جنگ لڑناٹھیک ہے، لیکن یہ دھیرے د ھیرے تعلیم دے کر لڑی جاسکتی ہے، فری اسٹائل ریسلنگ کے انداز میں نہیں ہونی چاہیے۔حسن نثار نے کہا کہ شیخ رشید نے پہلی بار غلط بات کی، کہ بلاول خواتین کا نمائندہ ہے، جبکہ بلاول بھٹو کا اچھا قد ہے، مرد ہے، تحریک انصاف اگر جماعت اسلامی کی شکل ہے، تو بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ سارا پنڈ بھی مر جائے تم چوہدری نہیں بن سکتے، تم فضول انسان ہو، میں شریف برادان کی واپسی بھی قبول کرنے کو تیار ہوں، لیکن پیپلزپارٹی کو نہیں آنا چاہیے، میں اپنے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اگر پنجاب میں دس سال پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو یہ فٹ پاتھ کی اینٹیں بھی بیچ کر کھا جاتے۔یہ بنیادی طور پر جاگیردارہیں، ان کے اندر خوبصورتی والی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔ میں شریفوں کے ایک ہزار ایک نقص نکالتا ہوں ، بے شک وہ ڈرامے کرتے تھے لیکن سڑکیں اور دوسری جگہو ں پر پیسے خرچ کرتے تھے۔یہ کہتے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے جواب میں کہتا ہوں کہ مرسوں مرسوں پنجاب نہ ڈیسوں، تینوں ایتھے آن نہ ڈیسوں،پنجاب کو تمہارے شر سے بچائیں گے، پنجاب کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تم لوگوں نے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close