پی ٹی آئی کے اہم ترین وزیر نےبھی محترمہ بے نظیر بھٹو کو کامیاب ترین وزیراعظم تسلیم کر لیا

راولپنڈی(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کا کریڈٹ خواتین کو جاتا ہے،فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ارفع کریم جیسی شخصیات نے معاشرے میں نمایاں مقام اپنی جدوجہد اور محنت سے حاصل کیا،کچھ خواتین کا ایجنڈا درست نہیں ہے لیکن وہ اپنی موت آپ

مرجائے گا, بعض سپانسرڈ خواتین عالمی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہیں، ایسی خواتین پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور یہاں صرف لا الہ اللہ کا نظام ہی چلے گا،اسلام میں ہررشتے کے حقوق کا تعین ہے،اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے ہم انہیں ادا نہیں کرسکے وگرنہ ماں، بہن اور بیٹی کے حقوق کا تعین اسلام میں پہلے کردیا گیا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ خواتین میں جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا،آج جو تبدیلی آئی ہے اس میں زیادہ کردار خواتین کا ہے،پاکستان تحریک انصاف کی تحریک کی کامیابی کا کریڈٹ بھی خواتین کو جاتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اسلام کے فیصلوں پرعمل درآمد کی ضرورت ہے، اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے باپ کی شہادت کے بعد ہر صعوبت برداشت کی لیکن مشکل دور میں اپنے باپ کی تحریک کو لے کر آگے بڑھیں۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے بے نظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی کامیاب ترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح، بے نظیر بھٹو اور ارفع کریم جیسی شخصیات نے معاشرے میں نمایاں مقام اپنی جدوجہد اور محنت سے حاصل کیا، آج خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں اور پاکستانی پارلیمنٹس میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں ہے، حکومت خواتین کو آسان قرضے فراہم کرے گی اور میرا وعدہ ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے کام کروں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close