شہبازشریف نے کہہ دیا میری بیماری میری مر ضی، شیخ رشیدبھی بول پڑے

لاہور (پی این آئی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے وزیراعظم عمران خان معیشت کی بہتری پر خوشخبری سنائیں گے ،ان ہاؤس تبدیلی کا کوئیامکان نہیں ،ایم کیوایم اور ق لیگ ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے ساتھ ہی رہیں گی،پیپلزپارٹی جتنا مرضی زور لگا لے پنجاب میں اسکی دال گلنے والی نہیں۔لاہور ریلوے

ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا اسی ماہ وزیر اعظم معیشت کی بہتری پربڑی خبر کے علاوہ چینی اور آٹا مافیا کو بھی عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔شیخ رشید احمد نے پیپلزپارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی پنجاب بلاول کے سر پر جتنا مرضی زور لگا لے اپنی جگہ نہیں بنا پائے گی،کائرہ ،اعتزاز، چانڈیو اور کھوسہ کے مقابلے میں بلاول خود بھی سلیکٹڈ ہے۔ انہوں نے کہا میرے دوست شہباز شریف کہتے ہیں میری بیماری میری مرضی۔ان کا کہنا تھا سیاسی ورکر کی حیثیت سے میدان میں رہنا چاہیے ، شاہد خاقان عباسی کے حوالے سے جلد ایل این جی کا فیصلہ آئے گا،پہلوان وہ ہے جو اکھاڑے میں رہے ،شہبازشریف نے نئے ہیٹ اور کورٹ خرید لئے ہیں۔عورت مارچ کے حوالے سے شیخ رشید کاکہناتھا میری لئے عورت کبھی بھی سیریس ایشو نہیں رہا، ہو سکتا ہے آج عورت مارچ کی قیادت بلاول کرے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا پاکستان ریلوے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں نئی ریکروٹمنٹ پالیسی آنے کے بعد ریلوے میں ایک سے گریڈ پانچ تک دس ہزار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی۔اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرڈ پر ریلوے نے 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیاہے اور یہ رعایت 2ماہ کیلئے ہوگی یعنی 15رمضان تک کیلئے حاصل ہوگی ، سنگل ٹکٹ کی بکنگ پر رعایت 10 فیصد ہوگی اور بیک وقت آنے جانے کی بکنگ پر 25فیصد ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلویز نے مزید کہا کہ ہم 9ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں، تین مزید ٹرینیں اسی کمپنی کو اس ماہ کے آخر تک دے دیں گے۔فری ٹریک پالیسی لارہے ہیں جس کے تحت کوئی بھی پرائیویٹ پارٹی اپنے انجن اور اپنی فریٹ ویگنزلاکر اپنی ٹرین چلاسکتی ہے ، ہم ٹریک کا کرایہ لیں گے۔انہوں نے کہا کرایوں میں تبدیلی ہر 15دن کے بعد ہونی چاہیے جن ٹرینوں میں مسافر کم ہیں وہاں کرایہ کم ہونا چاہیے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close