پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے نےاے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پشاور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے گل صاحب نے باچا خان مرکز پشاور میں ایک پروقار تقریب کے دوران صوبائی صدر ایمل ولی خان کی موجودگی میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،شمولیتی تقریب میں سابق ضلع ناظم کرک ڈاکٹر عمردراز خٹک نے بھی اے این پی میں شمولیت کا

اعلان کردیا۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں پختونوں کو حد سے زیادہ عزت اور احترام ملتا ہے،یہی وجہ ہے کہ اُس نے غیر مشروط طور پر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔گل صاحب خان نے کہا کہ اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں جمہوری طور پر تنظیموں کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے،یہ واحد سیاسی جماعت ہے جس میں نئی قیادت کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے،وہ پختون ولی کے ضذبے سے سرشار ہوکر کرک کے عوام کی خدمت کرینگے اور اے این پی کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close