اسلام آباد عورت مارچ میں سراج الحق کا خصوصی خطاب، اہم اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کےسیکرٹری اطلاعات قیصرشریف نےکہاہےکہ زینب اور نور جیسےواقعات ایک مسلم معاشرےکےلیے بدنماداغ ہیں،ہم اپنےمعاشرے کو بچیوں کےلیےمحفوظ بنانا چاہتے ہیں تو ایسے مجرموں کو فوری اور عبرت ناک سزائیں دی جائیں،8مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پرملک

گیرسطح پرخواتین کے حقوق کےلیےمارچ،واک اورسیمینارزکااہتمام کیاجائےگا ،سینیٹر سراج الحق اسلام آباد جبکہ جنرل سیکرٹری امیر العظیم لاہور میں ’’تکریم نسواں واک‘‘ سے خطاب کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے یکم مارچ سے 8 مارچ تک ”قوموں کی عزت ہم سےہے“کےعنوان پرمہم چلائی جارہی ہے،عورت کےحقوق کااصل محافظ اسلام ہےجس نےمعاشرے میں عورت کوتحفظ فراہم کیا،عورت اورمرد کی تفریق کے نام پر معاشرے کوتقسیم کرنےوالےغیرملکی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں،جماعت اسلامی ملک میں کسی غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ عورتوں کے حقوق کے نام پر معاشرے میں بے حیائی اورفحاشی و عریانی کو فروغ دینے کا ایجنڈہ چند مغربی فنڈڈ این جی اوز کا مشن ہے،ملک کی 98فیصد خواتین مغرب کی پروردہ عورتوں کے ایجنڈے کو مسترد کر چکی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ملکی اکثریت ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ جیسے نعرے سے بیزاری کا اظہار کر رہی ہے۔قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین ایک عشرہ سے عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں ”قوموں کی عزت ہم سے ہے‘کےعنوان پرملک گیرسطح پرمہم چلارہی ہے اور اس سلسلہ میں پورے ملک میں سیمینارز، کانفرنسیں اوردیگر تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے،اسلام آباد میں سینیٹر سراج الحق اور لاہور میں امیر العظیم خواتین مارچ سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پرجماعت اسلامی اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ایک ماڈل نظام کے ذریعے اس دن کو مسلمان عورت کی شان و شوکت کا دن بنائیں گے اور ان شاللہ اس حوالے سے ملک گیر سطح پر بھر پور آگہی مہم ”قوموں کی عزت ہم سے ہے “ کے عنوان سے 20 مارچ تک مہم چلائی جائے گی،مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سوشل میڈیا سمیت رائے عامہ کے رہنماوں کے ساتھ مشاورت اور اشتراک سے مختلف سرگرمیوں،رابطوں،پروگرامز اور تبادلہ خیال کی نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ مہم کے دوران خواتین کے حقوق و فرائض سے متعلق آگاہی کے ساتھ ان کے حصول اور ادائیگی کے لیئے درست طریقہ کار اور لائحہ عمل کے لیے بھر پور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے معاشرے میں اصلاح احوال کے لیئے تحریک منظم کی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close