کن کن شہروں میں بارشوںکا سلسلہ جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز بالائی خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد،بالائی پنجا ب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا ، پنجاب ،

کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہواو ٔں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ اس دوران مالم جبہ اور کالام میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 95 ، بالاکوٹ 47 ، کاکول 32 ، سیدو شریف 25 ، دیر (بالائی 25 ، زیریں 20) ، چیراٹ 24 ، پٹن 23 ، کالام 22 ، تخت بائی 11 ، پشاور (سٹی 08 ، اے پی 06) ، میر کھانی 04 ، پاراچنار 03 ، دروش 01 ، پنجاب: اٹک 24 ، مری 18 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 16 ، سید پور ، ا ئیر پورٹ 15 ، گولڑہ ، بوکرا 09) ، راولپنڈی (شمس آباد 10 ، چکلالہ 09) ، قصور ، چکوال 06 ، لاہور ( سٹی 06 ، ا ئیر پورٹ 05) ، خانیوال ، منگلا 05 ، جھنگ ، فیصل آباد ، نارووال 03 ، سیالکوٹ (ا ئیر پورٹ 02 ، سٹی 01) ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانوالہ 02 ، گجرات ، جوہرآباد ، حافظ آباد ، بھکر ، ملتان ، بہاولنگر 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ا ئیر پورٹ 26 ، سٹی 26) ، راولاکوٹ 24 ، گڑھی دوپٹہ 17 ، کوٹلی 05۔برف باری (انچ): مالم جبہ 27 اور کالام 14۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: قلات،کالام،پاراچنار منفی03 اور مالم جبہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جمعہ اور ہفتہ کے روز اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، خیبر پختو نخوا،اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔ موسلادھار بارشوں سے ژوب،موسیٰ خیل،لورالائی، ڈی آئی خان،بنوں،کرک ، وزیرستان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ .بروزجمعرات/جمعہ جبکہ دیر،مالاکنڈ،سوات،پشاور،مردان ،ہزارہ اورکشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعہ/ہفتہ طغیانی کا خدشہ۔موسلادھار اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے کشمیر،گلگت،مالاکنڈ،دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔غیر معمولی بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا خدشہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں