مریم نواز کے سیاست میں آنے کے بعد ن لیگ میں کیا بہتری آئی؟ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے حیران کن بات کہہ دی

کراچی(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنمااوررکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے تمام ایوانوں میں عورتوں کی کارکردگی مردوں کے مقابلے میں بہتر ہے، مریم نوازشریف کے سیاست میں آنے کے بعد ن لیگ میں فیصلہ سازی میں تیزی اور آسانی پیدا ہوئی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مخصوص سیٹ پر منتخب ہونے والی عورتوں کی صورت حال ان خواتین سے بہتر ہے جو موروثی سیٹ پر منتخب ہوتی ہیں،عورتوں کو بھی براہ راست انتخابات کے ذریعے آنا چاہیے، میں اپنی پارٹی میں بھی بات کر رہی ہوں اور دیگر پارٹیوں کو بھی اس کو نصب العین بنانا چاہتے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مجھے سپیکر وقت ہی نہیں دیتے ،معلوم نہیں ان کو کیا خوف ہے؟پاکستان کے تمام ایوانوں میں عورتوں کی کارکردگی مردوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 15 سال لگے گھریلو تشدد کا بل منظور کرانے میں لگے، مریم نوازشریف کے سیاست میں آنے کےبعدن لیگ میں فیصلہ سازی میں تیزی اورآسانی پیدا ہوئی،مشکلات یہ ہیں کہ ہرفرقہ کےعلماء کی تشریح اپنی اپنی ہے،اسکی وجہ سے زیادہ مشکلات ہوتی ہیں، سماجی مسائل اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close