سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی (پی این آئی ) سندھ کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں نئے تعلیمی سال اور گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

کیا گیا ۔ اجلاس میں سٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے سکولوں میں نئے سال اور گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لایا گیا ۔سٹیرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کا نیا تعلیمی سال 11 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول کے بچوں کے لئے موسم گرما کی چھٹیوں 20 مئی سے 20 جولائی تک دی جائیں گی ۔ اس حوالے سے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی سال یکم اپریل سے ہی شروع ہوگا تاہم رمضان المبارک کو جواز بنا کر چھٹیاں آگے نہیں ہونی چاہیے۔تاہم اسے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس کے تدارک اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سکولوں میں چھٹیاں کردی جائیں۔ 2 مارچ سے 13مارچ تک صوبے بھر کے تمام سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے کل نجی اور سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا ۔دوسری جانب کرونا وائرس:بڑے نجی اسکولز نے محکمہ تعلیم کا فیصلہ ہوا میں اڑادیا تھا اور محکمہ تعلیم سندھ کے اعلان کے باوجود اسکول بند نہیں ہوئے اوربعض نجی اسکولز میں تدریسی عمل کو جاری رکھا تھا ، جس کے باعث والدین پریشانی کا شکار رہے۔ تاہم اب وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت بچوں کو 20 مئی سے 20 جولائی تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور نیا تعلیمی سال 1 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close