آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی) : وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کیا ہے کہ آٹے چینی بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑوں گاچاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، مایوسی کفر ہے اچھا وقت جلد آئے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ارکان کی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم نے کہا صبح

موبائل دیکھ کرپتاچلتاہےکس کرائسز کامقابلہ کرناپڑےگا، اپوزیشن کچھ نہ کرے تو وزیر ایسا بیان دیتا ہے کہ سنبھالنا مشکل ہوجاتاہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کےخلاف جان بوجھ کرجھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، سوشل میڈیاپرمثبت تنقیدبالکل ہونی چاہیے، لیکن حکومت پر اٹیک کرنے سے پہلے تصدیق کرلیں خبر سچی ہےیاجھوٹی۔عمران خان نے کہا ہر وقت کرائسزکے لیے تیار رہتا ہوں، اکثرہمارے اپنے لوگ میڈیا کی فیک نیوز کے پراپیگنڈے میں آجاتے ہیں، آٹے چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ پبلک کی جائے گی، جو قصور وار نکلا اس کو نہیں چھوڑوں گاچاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مایوسی کفر ہے اچھا وقت جلد آئے گا۔گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قریبی رفقا کو گندم، آٹے اور چینی کے بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لانے سے آگاہ کیا تھا اور کہا کہ بحران میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گندم، چینی بحران کے باعث حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، صرف رپورٹ ہی سامنے نہیں لائیں گے بلکہ ذمہ داروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے، حکومتی پالیسی شفاف گورننس ہے، کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عمران خان نے کہا تھا کہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے نہیں بچ سکیں گے، رپورٹ کے مندرجات سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، اور ذمہ دار افراد کو معافی نہیں ملے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close