سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) : ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی ، اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں2دن کی توسیع کی

گئی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہےگی، نامزدبینک ہفتہ اوراتوارکوبھی حج درخواستیں وصول کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی، ملک بھر کے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہو چکی ہے۔یاد رہے چند دو روز قبل وزارتِ مذہبی امور نے توسیع کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھاکہ حج 2020 کی درخواستوں کی وصولی 6 مارچ کے بجائے 8 مارچ تک کی جائے۔اسٹیٹ بینک کو ارسال کیے جانے والے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ قومی بینک متعلقہ بینکوں کی برانچز کو ہفتہ اتوار بھی کھولنے کے انتظامات کرے تاکہ خواہش مند افراد درخواستیں جمع کرواسکیں۔خیال رہے کہ سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز 25 فروری سے ہوا، وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ خواہش مند افراد 13 بینکوں میں حج فارم چھ مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close