شہبازشریف کب واپس آئیں گے؟رانا ثنا اللہ نے بتادیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے کہاہے کہ مارچ میں نوازشریف کا علاج ہو جائے گا، شہبازشریف واپس آئیں گے،شہبازشریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آئیں گے، شہبازشریف واپس آکر اپنا کردار ادا کریں گے،ان کا کہناتھا کہ حکومت کو صرف نوازشریف کی فکر ہے کہیں وہ صحت یاب نہ ہو جائیں

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کو میرے خلاف بیان دینے کیلئے مجبور کیا گیا،ریکارڈ کیا گیا بیان ہمیں فراہم نہیں کیا گیا،لوگوںکو بلا کر کہا جاتا رہامیرے خلاف بیان دیں اور پراپرٹی کا بتائیں۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،پوری قوم اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ،لیگی رہنما کا مزیدکہناتھا کہ عورت مارچ ہونا چاہئے،خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں،ان کاکہناتھا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دیئے ہیں ،خواتین کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں ،مارچ ہونا چاہیے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close