شریف برادران کے پاکستان نہ آنےپر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے

راولپنڈی(پی این آئی): وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے۔راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 456 اسکولوں کو سائنسی نظام تعلیم میں بدل

رہے ہیں جب کہ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو ملک سے باہر بھی بھیجیں گے، پاکستان کے مستقبل کی بنیاد علم، عقل اور دلیل پر رکھیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، لندن والوں کو بچانے کے لئے سب کچھ ہورہا ہے، منظم مافیا کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہے تاہم دونوں بھائیوں کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن عمران خان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرسکتے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا وائرس نے ابھی تک خطرناک صورتحال اختیار نہیں کی، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہاتھ بار بار دھوئیں جب کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے طلباء اپنا خاص خیال رکھیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close