وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ملک میں ایک ہی دن عید منانے کی کوششیں ناکام

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں ایک چاند خواب بن کر رہ گیا، وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ایک چاند پر سب کو اکٹھا کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، فواد چوہدری کی دعوت پر سائنٹفک کمیٹی میں مفتی منیب الرحمن اور مفتی پوپلز ئی شریک نہیں ہوئے جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ضد

کا ہمارے پاس کوئی علاج نہیں چاہتے ہیں قوم ایک ہی عید منائے،دو اپریل کو لاہور میں دوسری میٹنگ میں دوبارہ دونوں کو دعوت دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ایک چاند اور عید پر سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش رائیگاں چلی گئی ،اسلام آباد میں رویت ہلال پر سائنٹفک کمیٹی کے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن اور مفتی پوپلزئی شریک نہ ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ مفتی منیب الرحمان کہتے ہیں سائنس کو وہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں اور خود سائنس کی ایجاد عینک ناک پر لگا رکھی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ علماء کو چاہئے کہ مستقبل کی سوچ کو لے کر آگے بڑھیں مفتی منیب اور پوپلزئی کے پاوں پکڑنے کو بھی تیار ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ چاند کی روئت کا اعلان وزارت اطلاعات یا وزارت سائنس کی طرف سے ہونا چاہئے کسی کو انفرادی طور پر کمیٹی کی بنیاد پر یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں