وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، پاکستان کے اہم شہر میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا،کل تعداد کتنی ہوگئی؟

کراچی (پی این آئی)کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا، بتایا گیا ہے کہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس نے بیان جاری کیا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کا ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریض کی عمر 69 سال ہے، نئے مریض

کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مریض کے ساتھ رہنے والے افراد کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالےسے محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ مریض کے ساتھ رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جائینگے۔واضع رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کرونا وائرس کے دو مریض سامنے آئے تھے جن کے بارے میں بتایا جا رہا تھا کہ اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق‘ صوبے اور تمام ادارے مکمل تیار ہیں‘ تمام زمینی راستوں اور ہوائی اڈوں پر سکریننگ کی جارہی ہے‘ سب کو ملکر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا‘ اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے‘ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔جمعرات کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ ‘ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شامل تھے۔اجلاس میں موجود صورتحال میں ملک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے وفاق ‘صوبے اور تمام ادارے مکمل تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام زمینی راستوں اور ہوائی اڈوں پر سکریننگ کی جارہی ہے ‘ گزشتہ روز 21 ہزار 360 مسافروں کی سکریننگ کی گئی جبکہ اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی سکریننگ ہوئی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، اس حوالے سے ہسپتالوں میں علیحدہ کمرے مختص کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں صرف 5کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اس موقع پر وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا کہ ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ‘چند لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے جن میں کورونا وائرس کی بیماری کے شکار افراد اور ڈاکٹرز اور صحت کا عملہ جو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو یا سخت کھانسی یا نزلہ زکام کے شکار افراد کو ماسک پہننا چاہئے۔ اب ایک خبر سامنے آئی ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کا تیسرا مریض سامنے آ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close