ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما قاسم سوری نے ایک کروڑ روپے مالیت کا گھوڑابطورتحفہ لینے سے صاف انکار کر دیا، وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ایک کروڑ روپے مالیت کا تحفے میں ملنے والا گھوڑا واپس کر دیا اور شکریہ کے ساتھ ایسے الفاظ ادا کر دیئے کہ نئی مثال قائم کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خانسوری نے

گجرات میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں ایک کروڑ روپے مالیت گھوڑا تحفے میں دیا گیا جو کہ بہت ساری ریسیں جیت چکا ہے ۔ اس بارے میں یہ تاثر پایا جارہاہے کہ قاسم سوری نے یہ تحفہ قبول کیا لیکن اتفاق سے حقیقت دراصل کچھ اور ہی ہے ۔اس تقریب میں صحافی ” سلیم شہزاد “ بھی موجود تھے جنہوں نے تمام صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے سنا ، انہوں نے بتایا کہ جب قاسم خان سوری کو سٹیج پر تقریر کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ” میں عمران خان کا ساتھی ، سپاہی اور کارکن ہوں اس لیے یہ گھوڑے رکھنا امیر لوگوں کا شوق ہے لیکن میں ایک عام آدمی ہوں ، آپ کی طرف سے یہ تحفہ مجھے مل گیا ، یہ کہہ کر قاسم خان سوری نے وہ گھوڑا ان کے مالکان کو واپس کر دیا ۔“وہاں موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں قاسم خان سوری کے اس عمل سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ ڈپٹی سپیکر کر سراہ رہے ہیں ،کارکنان کا کہناتھا کہ یہ وہ اصل چہرے ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کے ساتھ جی رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں