خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد سے معافی مانگنے کیلئے تیار ہو گئے

کراچی (پی این آئی)خلیل الرحمان قمر اپنے رویے پر ماروی سرمد سے معافی مانگنے کے لیے تیار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ ماروی اپنے شٹ اپ پر معافی مانگیں تو میں بھی مانگ لوں گا۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں معروف

مصنف خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ نعرہ لگاتا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ تو اسکا مطلب یہ ہے کہ جس باپ نے آپکو پالا اسکا آپ پر کوئی حق نہیں ہے، جس بھائی نے آپکی حفاظت کی اسکا آپ پر کوئی حق نہیں ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ میرا سوشل سیٹ اپ ایسا نہیں ہے، میرے ہاں ادب سکھانے کے معاملے بھائی، باپ اور ماں کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی کہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ تو اسکا مطلب ہے کہ ایک خاص عمر میں آپکا جسم آپکے حوالے کردیا جائے، وہ عمر چاہے بارہ سال کی عمر ہے یا اٹھارہ سال کی۔ انکا کہنا تھا کہ میں شریعت کی زیادہ بات نہیں کرتا لیکن چودہ سوسال قبل اسکا اختیار ماں باپ کو دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ عورت سے انکی مرضی پوچھی جائے، اگرآپ اس مرضی کی بات کرتے ہیں تو میں آپکے ساتھ ہوں۔اس شو میں معروف عالم دین اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹرعامر لیاقت بھی موجود تھے۔ انکا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، انکا علاج کروایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرامہ نویس کو معاشرے میں تنہا رکھا جائے، اللہ تعالیٰ نے ہرچیز خوبصورت بنائی ہے اور کسی کو بدصورت کہنے کا آپکو حق نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان قمر کے الفاظوں نے تمام مردوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں، میں انکو لکھاری نہیں مانتا، ان کے اندر تکبر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، انھوں نے علامہ اقبال سے متعلق کہا تھا کہ انھیں اپنے شعروں کے لیے اصلاح کی ضرورت پڑتی ہو گی لیکن مجھے نہیں پڑتی۔عامر لیاقت نے کہا کہ جو شخص مرزا غالب اور ڈاکٹر علامہ اقبال کو نہ مانتا ہوں، اپنی ذات میں مگن ہو اس علاج کی ضرورت ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close