آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) : محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں بارش ہوگی، بارشوں کے باعث پی ایس ایل میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارشوں کے بعد رواں ہفتے ہونے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، رات سے اب تک 5

ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز جاری ہے جو بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی سی بی انتظامیہ پی ایس ایل کے رواں ہفتے کے میچز سے متعلق سرجوڑ کر بیٹھ گئی ہے اور راولپنڈی، لاہور میں ہونے والے میچز کراچی منتقل کئے جانے پر غور کررہی ہے۔گزشتہ روز ذرائع سے خبر موصول ہوئی تھی کہ لاہور اور پنڈی کے میچز کراچی میں کرانے کیلئے پی سی بی نے سندھ حکومت سے رابطہ کیا تھا۔دوسری جانب ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن کا کہنا ہے کہ لاہوراورراولپنڈی میں بارشوں کے باعث پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا اور نہ میچز منتقل کیے جانے کے حوالے سے غور کیا جارہا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں