حکومت نے خواتین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (پی این آئی)سندھ ہائی کورٹ بار کا انوکھا قدم، خاتون وکلا میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا، خواتین کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تیس خواتین وکلا کو موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ، تقسیم چیف جسٹس گلزار احمد خود کرینگے۔ تفصیلا ت کے مطابق خواتین کو خود مختار کرنے اور انکی قابلیت کو

بڑھانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے خواتین کے مابین موٹر سائیکل تقسیم کی جائیگی۔خواتین وکلا کو موٹر سائیکل دینے کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہائیکورٹ بار کے صدر ضیاء مخدوم، وکلا اور ججز نے شرکت کی۔ اس تقریب میں موٹر سائیکلوں کیلئے 30 خوش نصیب خواتین وکلا کے نام دہئ گئے۔ چھ مارچ کو چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد خواتین وکلا میں موٹر سائیکلیں تقسیم کریں گے۔ دوسری جانب قرعہ اندازی میں نام نکلنے کے بعد خواتین بہت زیادہ خوش تھیں اور انکو ہدایت کی گئی کہ وہ موٹر سائیکلوں کو آرام سے چلائیں اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں