لاہور(پی این آئی)لاہورہائیکورٹ نے رانا ثنااللہ کی نیب تحقیقات کےخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے نیب کو رانا ثنااللہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب والے چائے پربلاتے ہیں اورگرفتارکرلیتے ہیں،عدالت نے کہا کہ چائے پرتوابھی نندن کوبھی بلایاتھا، جج کے ریمارکس
پرکمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی نیب تحقیقات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل رانا ثنااللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یکم جولائی 2019 کو اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو گرفتارکیا،رانا ثنا اللہ پر منشیات کے ذریعے اثاثے بنانے کا الزام لگا ،اب نیب اثاثوں کو کرپشن کے ذریعے بنانے کا الزام لگا رہا ہے۔وکیل رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ضمانت پر رہائی کے بعد اب نیب نوٹس دے رہا ہے ،2 ریاستی ادارے اثاثوں پر انکوائری نہیں کر سکتے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ انکوائری راناثنا کی رہائی سے پہلے سے چل رہی تھی ۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ اے این ایف اورنیب کے اختیارات مختلف ہیں،نیب اپنے اختیارات سے تحقیقات کررہاہے توغلط کیاہے؟، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب والے چائے پربلاتے ہیں اورگرفتارکرلیتے ہیں،عدالت نے کہا کہ چائے پرتوابھی نندن کوبھی بلایاتھا،جج کے ریمارکس پرکمرہ میں قہقہے لگ گئے۔عدالت نے کہا کہ نیب بتائے کہ ایک ہی اثاثے کی دو ادارے کیسے تفتیش کرسکتے ہیں ،عدالت نے کہا کہ راناثنااللہ کوگرفتاری کاخدشہ ہے توضمانت دائرکرسکتے ہیں،عدالت نے نیب کوراناثنااللہ کوہراساں کرنے سے بھی روک دیا،عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا اورسماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں