اسلام آباد (پی این آئی ) سابق وزیراعظم نواز شریف خواجہ آصف سے ناراض، صفائی پیش کرنے کا موقع بھی نہ دیا ۔ صحافی ارشد وحید نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف آرمی ایکٹ کے معاملے پر خواجہ آصف سے ناراض ہیں۔ پارٹی رہنما وٴں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف
نے نوازشریف کا نام لے کر رہنماوٴں کو آرمی ایکٹ پر رضا مند کیا۔حال ہی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے ۔ تاہم نوازشریف نے اس معاملے پر گفتگو سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کرنا تھا کر لیا ، اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتا۔ ارشد وحید نے کہا ہے کہ پارٹی کے پارلیمانی لیدڑخواجہ آصف نوازشریف سے ملاقات کے بعد مایوس ہوئے۔یاد رہے مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ کے حوالے سے قانون سازی پر حکومت کی حمایت کردی تھی۔اس سے قبل سابق وزیردفاع خواجہ آصف کی مریم نواز کے ساتھ تلخ کلامی کا دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے اسکی وجہ آپکا بیانیہ ہے۔ میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپ سے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں