شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو وارننگ دیدی

اسلام آباد (پی این آئی ) ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں اسحاق ڈار کو مشورہ دونگا کہ وہ پاکستان واپس نہ آئے، حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جیسے ہی سابق وزیرخزانہ واپس آئیں تو انکو جیل میں ڈال دیا جائے۔ انکا کہنا ہے کہ میرا نام جس دن ای سی

ایل میں ڈالا گیا تھا میں اسی دن وطن واپس آ گیا تھا اور واپس آ کہ مقدمات کا سامنا کیاتھا۔انکا مزید کہنا ہے کہ اسحاق ڈار پر کوئی کیس نہیں ہے، حکومت صرف انکو بے عزت کرنا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی رہنما کنول شوذب نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں، وہ شاہد خاقان عباسی کے جہاز میں باہر گئے تھے۔کنول شوذب نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہا کہ پہلے ہر تھوڑی دیر بعد نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کائونٹ آتی تھی۔کنول شوذب نے کہا تھا کہ انسانی ہمدردی کے تحت نواز شریف کو ملک سے باہر جانے دیا گیا تھا۔انہوں نے نواز شریف کے علاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 16 ہفتے سے اوپر گزر چکے ہیں نواز شریف کا علاج نہیں ہو رہا۔کنول شوذب نے کہا کہ ملک کا قانون کہتا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔ دوسری جانب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ لندن سے نواز شریف اور اسحاق ڈار تو کیا کسی مریض کو نہیں لایا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کا یہ قانون ہے کہ اگر وہاں کوئی مریض زیرعلاج ہو تو ڈاکٹرکی اجازت کے بغیر اسے کہیں بھی نہیں لے جایا جا سکتا، اگر ان دونوں کو واپس پاکستان لانا ہے کہ حکومت کو بہت اچھی حکمت عملی بنانا ہوگی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں