پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی اور نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیئرمین

اور نادرا اکاؤنٹس کے مالی سال 30 جون 2019ء کے آڈٹ کی منظوری دے دی جبکہ نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی، تاہم بھارت سے کیمیکل منگوانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا۔ کابینہ کو کورونا وائرس اور اس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی جبکہ ملک میں بجلی کی رسد، قیمتوں اور بلز کے طریقہ کار سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اوروفاقی سیکریٹریز کی کورونا وائرس اسکیننگ کی گئی تاہم کسی میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس حوالے سے کابینہ اراکین نے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں اصلاحات قومی مفاد میں ہیں، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین سے مشاورت ہونی چاہیے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close