عمران خان کمزور وزیراعظم ہیں، چوک میں کھڑے سپاہی کو بھی نہیں ہٹا سکتےنواز شریف کو کیا واپس لائیں گے، سینئر صحافی نے تنقید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریگل چوک میں کھڑے سپاہی کو نہیں ہٹا سکتے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک واپس کیسے لائیں گے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اب عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ نوازشر یف کو ملک واپس نہیں لایا

جا سکتا۔ پرویز رشید کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید کی پچپن کی خواہش تھی کہ نوازشریف جیل میں ہی رہیں۔نواز شریف کو جیل میں رکھنے سے پرویز رشید کے دو ٹارگٹ مکمل ہو گئے۔ پہلا صاحبزادی سابق وزیراعظم مریم نواز لیڈر بن گئی، دوسرا سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے پرویز رشید کے تعلقات اچھے نہیں رہے۔ شہبا زشریف سمجھتے ہیں ہیں کہ پرویز رشید اداروں میں تصادم کی وجہ بنے۔اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ پاکستا ن کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں ۔دسمبر میں علاج کے لئے عدالت سے ضمانت لینے والے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کو پنجاب حکومت کی جانب سے مسترد کر دیا تھا ۔ ابھی تک وطن واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔اسی پربات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا اب ریلیف نہیں ملے گا کیونکہ وہ جو معاہدہ کر کے گئے تھے، انہوں نے خود اس کی خلاف ورزی کر دی ہے، اس کے بعد بے شک وہ سعودی عرب چلے جائیں یا قطر، ان کو کچھ نہیں ملے گا ۔نوازشریف معاہدہ کر کے گئے تھے کہ وہ باہر جا کر کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے، خاموش رہیں گے، اپنا بیانیہ بھی تبدیل کریں گے اور پاکستان کے بارے میں کسی بھی قسم کی نامناسب بات کرنے سے گریز کریں گے۔ لیکن انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کر دی ہے جس کے بعد انہیں ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close