اسلام آباد (پی این آئی) بارشوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل، کئی روز تک بادل جم کر برسیں گے، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک شدید بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور مرکزی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی
ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا انتہائی طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہو چکا ہے۔مغربی ہواوں کے اس سسٹم کے باعث صوبہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم جمعرات کو زور پکڑے گا اور ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے، ملک بھر اس سسٹم کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت لوور سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔بتایا گیا ہے کہ مسلسل 3 سے 4 روز تک موسلادھار بارشیں اور ژالہ باری ہونے کے باعث پنجاب کے کچھ علاقوں اور شمالی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ مسلسل 3 سے 4 روز تک بارشیں ہونے اور ژالہ باری کے باعث کئی علاقوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک شمالی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک میں جاری پی ایس ایل کے میچز بھی متاثر ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول پی ایس ایل کے میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں