غریب پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، وزیراعظم عمران خان نے کمزور طبقے کیلئے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام حکومت کی جانب سے کمزور طبقے کی معاونت کے عزم کا عملی مظہر ہے، کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے،کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی

ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرنے کے لئے پر عزم ہے،معاشرے کے کمزور طبقوں کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور نیٹ ورک کے ذریعے معاونت فراہم کر رہی ہے۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے اجلاس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور ان کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز وزیرِاعظم کو پیش کی گئیں۔ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو ملک بھر میں جاری غربت کے ازسر نو سروے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور نیٹ ورک کے ذریعے معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ کہ ایسے افراد اور خاندانوں کو آٹا، گھی، چینی اور دالوں جیسی روزمرہ کی بنیادی اشیائے ضروریہ کے حصول میں آسانی میسر آئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کم آمدنی والے طبقے کو مزید ریلیف کی فراہمی کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز پر تفصیلی غور کیا جائے تاکہ قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد ممکن بنایا جاسکے۔ وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی جانب سے پناہ گاہوں اور احساس لنگر پروگرام کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام حکومت کی جانب سے کمزور طبقے کی معاونت کے عزم کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے اس منصوبے میں نجی شعبے کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے سہار ا اور کمزور طبقوں کی معاونت کے لئے نجی شعبے اور مخیر حضرات کی حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ قابل تحسین ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close