کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، شہباز شریف سے خفیہ شادی کے معاملے پر خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے خاموشی توڑ دی

لاہور (پی این آئی)کافی عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان مسلم ن کے صدر میاں شہاز شریف نے معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ساتھ خفیہ نکاح کیا ہوا ہے۔ اس بارے میں کئی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ مذکورہ خبروں کے حوالے سے سینئر اینکر سے کئی بار سوال کیا گیا لیکن انھوں نے اس کا

جواب درست طریقے سے نہ دیا لیکن اب ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ میری شہباز شریف سے کوئی شادی نہیں ہوئی، یہ سب جھوٹ ہے، میرے خلاف سازش کی گئی اور میرے ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ان پر یہ الزام لگایا گیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیرمملکت زرتاج کل نے ایک ویڈیو میں ان پر یہ الزام عائد کیا تھا لیکن یہ بالکل جھوٹ ہے اور انکا اس سب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس بات کا انکشاف معروف اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیا قت نے بھی کیا تھا۔انھوں نے کہا تھا کہ غریدہ فارقی ایک بہت ہی پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور انھوں نے لاہور آ کر اپنی شہرت کے لیے کام شروع کیا۔ انھوں نے مزید بتایا تھا کہ غریدہ فاروقی نے شہباز شریف کا نام لے کر پولیس والوں کودھمکیاں بھی دی تھیں۔واضع رہے کہ اینکر پرسن غریدہ فاروقی بہت دیر خبروں کی زیبنت بھی بنی رہی تھیں۔انھوں نے اپنی ملازمہ پر تشدد کیا جس کی وجہ سے انکو عدالت کی پیشیاں بھی بھگتنا پڑی تھیں۔ انھوں نے تشدد کے بعد ملازمہ کے خاندان کو دھمکیاں بھی دی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ انھوں نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کرکہ اپنے کیس میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اب انکی جانب سے اس بات کی واضع تردید کر دی گئی ہے کہ انکا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close