حکومت نے 2سے 6گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا عندیہ دیدیا ، وجہ بھی بتا دی گئی

لاہور (پی این آئی)حکومت کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ، لاہور میں بجلی کی چوری کو روکنے کے لیے 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کرنے کیلئے 3 کیٹیگریز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی کی چوری ہو رہی ہے

ان علاقوں میں 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ 30 فیصد سے زائد لائن لاسز کے حامل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جائیگی۔ اس حوالےسے لیسکوکی پاور کنٹرول سینٹر سے تمام گرڈ سٹیشنز پر ہدایات جاری کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور شہر میں لائن لاسز والے علاقوں میں جمعرات سے لوڈشیڈنگ شروع کی جائیگی۔ لائن لاسز کے تحت ان علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جائے گی جن میں بجلی چوری ہوتی ہے۔دوسری جانب بجلی لوڈشیدنگ کا سنتے ہی عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے کوئی اور متبادل راستہ تلاش کرے۔ اس حوالےسے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحان سرپرہیں، بچوں کو بجلی لوڈشیڈنگ سے امتحان کی تیاری میں شدیدپریشانی سے دوچارہوناپڑے گا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close