طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدے سے خطے میں امن نہیں آئیگا، کسی بھی وقت کابل پر طالبان قابض آسکتے ہیں اور۔۔۔

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر تجزیہ کارنے کہا ہے کہ طالبان جب چاہیں کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے پاس تو اتنی بھی طاقت نہیں کہ وہ اپنے کمپاؤنڈ سے نکل سکیں، لہذا اس کو امن معاہدہ نہ سمجھا جائے، افغان امن معاہدہ قسطوں پر لی گئی گاڑی کی طرح ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے

پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تقریب میں طالبان اور امریکا دونوں کی طرف سے اس کو امن معاہدہ نہیں کہا گیا۔افغان امن معاہدہ ایسے ہے جیسے لمبی قسطوں پر لی گئی گاڑی ہے، جب تک قسطیں ادا نہیں کی جائیں گی گاڑی نہیں خریدی جاسکتی۔ میرے نزدیک تو نہ اس کو امن معاہدہ کہنا چاہیے، نہ امن معاہدہ سمجھنا چاہیے اور نہ اس معاہدے سے خطے میں کوئی امن آئے گا۔یہ معاہدہ بالکل ایسے ہی جیسے 2003ء میں امریکی صدر عراق پہنچ گئے تھے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر صدام کو مار دیا ہے، اب عراق فتح ہے اور یہاں سکون آگیا ہے۔یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے نائن الیون کے بعد امریکا اوراتحادیوں نے افغانستان پر چڑھائی کی تھی، تو اس کے فوری بعد کہا گیا تھا کہ افغانستان میں فتح ہوگئی ہے، اگر اس وقت فتح ہوگئی تھی تو اب 2020ء میں کیا ہورہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان پہلے ہی 80 فیصد افغانستان پر قابض ہیں، وہ کسی وقت بھی چاہیں توکا بل پر قبضہ کرسکتے ہیں، اب اگر دیکھا جائے تو امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے سے طالبان کو کیا ملا ہے؟ طالبان کو صرف یہ ملا ہے کہ معاہدے کے وقت ایک تصویر شائع ہوئی ہے جس میں ملاغنی برادر اور زلمے خلیل زاد بیٹھے ہوئے ہیں۔اورمعاہدے کے پیپر پر دستخط کیے جا رہے ہیں، اس کاغذ کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اشرف غنی اور حامد کرزئی کے پاس تو اتنی بھی طاقت نہیں کہ وہ اپنے کمپاؤنڈ سے نکل سکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں