پاکستان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، جان لیوا کرونا وائرس کے چاروں مریض اب کہاں اور کس حالت میں ہیں؟ خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) پاکستان نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، جان لیوا کرونا وائرس کے چاروں مریض اب کہاں اور کس حالت میں ہیں؟ خوشخبری سنا دی گئی ۔۔ پاکستان میں کورونا کے چاروں مریضوں کی حالت بہتر ہوگئی، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا کے چاروں مریض تیزی سے

ریکور کررہے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں چاروں مریض جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان میں ہرکسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔ چاروں متاثرہ افراد کی حالت بہترہے، چاروں مریض تیزی سے ریکور کر رہے ہیں۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ متاثرہ چاروں افراد بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ ان کی صحت پہلے سے تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے مریض کی پہچان کا 7 نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مریض کی پہچان کیلئے ساتھ نکاتی ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔جس کے پہلے نمبر پر یہ ہے کہ اگر کوئی فرد تیز بخار، کھانسی اور سانس میں دشورای کا شکارہے اور اس کے ساتھ ایسا فرد کسی متاثرہ ملک یعنی چین اور ایران سے آیا ہو تو ایسا شخص کورونا کا مشتبہ مریض ہو سکتا ہے۔دوسرے نمبر پراگر کوئی فرد فلو، کھانسی اور سانس کی بیماری کا شکارہے، اور اس شخص کو متاثرہ ملک کا سفر کیے 14 دن سے کم وقت ہوا ہو، یہ بھی کورونا کا مشتبہ مریض ہوسکتا ہے۔ اسی طرح تیسرے نمبر پر ایسا ہیلتھ ورکر جو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کررہا ہو، اور اس کو فلو، کھانسی اور سانس میں دشورای کا مسئلہ ہو، تو یہ ہیلتھ ورکر بھی کورونا کا کیس ہوسکتا ہے۔چوتھے نمر پر ایسا شخص بھی کورونا کا کیس ہوسکتا ہے جس کا گزشتہ 14دن میں کنفرم کورونا وائرس کے شکار مریض سے قریبی تعلق رہا ہو۔ پانچویں نمبر پر ایسا فلو اور کھانسی کا شکار مریض بھی کورونا کا ہوسکتا ہے جو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کے 14 دن قریب رہا ہو۔ اسی طرح ایسا مریض جس کو فلو، کھانسی یا سانس میں دشواری کا مسئلہ ہو، لیکن یہ مریض متاثرہ جگہ یا متاثرہ مریض کے قریب نہیں رہا تو ایسے شخص کو کورونا کا مریض نہ سمجھا جائے۔آئسولیشن میں صرف ایسے مریض کو رکھا جائے جس میں علامات ظاہر ہوں اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار ہو، ایسے شخص کو علیحدگی میں رکھ کر مزید ٹیسٹ کیے جائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو 080099000 نمبر پر کال کریں یا فیس بک پر پیغام بھیجیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی اقدامات کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں اور پنجاب میں صورتحال نارمل ہے،پریشانی کی کوئی بات نہیں۔عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ طب سے وابستہ افرادعوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ معاشرے کے ہر طبقے کواپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد کیلئے محکمہ صحت او رمتعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ صحت اوردیگر متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں