تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی،ملک بھر کے سکولوں میں میٹرک تک کیلئے ایک ہی نصاب تیار کر لیا گیا

جہلم(پی این آئی)تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلی ، ملک بھر کے سکولوں میں میٹرک تک کیلئے ایک ہی نصاب تیار کر لیا گیا،نیا نصاب کب سے پڑھایا جائیگا؟ حکومتی وزیر نے اعلان کر دیا۔۔۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں میٹرک تک ایک ہی

نصاب پڑھایا جائے گا، دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا گیا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈ دادن خان میں دستار فضیلت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ70سال میں ہم نے مدارس کے26 لاکھ بچوں کو اپنا نہیں سمجھا، ماضی میں تعلیمی اداروں پر اربوں روپے خرچ کیے گئے مگر مدارس پر کوئی توجہ نہ دی گئی.انہوں نے کہا کہ مدارس کی رضامندی اور مشاورت سے ایک نصاب مکمل کر لیا گیا ہے، حکومت نے ایک ملک ایک نصاب کا فارمولا تیار کیا ہے،2021پہلا سال ہوگا جب میٹرک تک سارا ملک ایک نصاب پڑھے گا. انہوں نے کہا کہ چاند نے میرے یا رویت ہلال کمیٹی کے کہنے پر راستہ نہیں بدلنا اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دوحہ معاہدہ پورے خطے کی فتح ہے، وزیراعظم عمران خان شروع سے ان مذاکرات کے حامی تھے.انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے میں پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا گیا، معاہدے کی تکمیل پر طالبان اور پومپیو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، افغانستان میں قیام امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، دوحہ معاہدہ بالکل ایک کورا ورق ہے جس پر نئی تاریخ لکھی جائے گی.بھارت میں خونریزی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں فسادات کے دوران بزرگ خواتین کو ذبح کیا گیا، بھارت میں تنگ نظر شدت پسند ہندو کی حکومت ہے، دہلی میں دو دن میں 500سے زائد مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا، چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک کو زندہ جلایا گیا ہے.فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ سال سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں میٹرک تک ایک ہی نصاب پڑھایا جائے گا. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close