سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے خصوصی اعلان کردیا،شاندار خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی عمرہ زائرین جنہوں نے ویزہ لگوایا ہوا ہے لیکن پابندی کی وجہ سے سعودی عرب نہیں جاپائیں گے انہیں ہر ممکن طریقے سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا

کہ عمرہ زائرین اپنے پرانے ویزے پر پابندی ہٹنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاسکتے ہیں یا انہیں بنا فیس کے نیا ویزہ جاری کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندی کے باعث جو عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جاپائیں انہیں پی آئی اے کے دفاتر یا ایجنٹوں سے مکمل ریفنڈ کیا جائے گا۔ سعودی ایئر لائنز کی جانب سے بھی عمرہ زائرین کیلئے مکمل ریفنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔عمرہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے رکن فیضان اختر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہوگی، عمرہ زائرین چاہیں تو ساری رقم ریفنڈ کرسکتے ہیں اور چاہیں تو اسی پیکج پر پابندی ہٹنے کے بعد عمرہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال سعودی عرب میں سالانہ 70 لاکھ کے قریب زائرین عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاتے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہوتی ہے، گزشتہ برس دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق 4 لاکھ 95 ہزار 270 پاکستانیوں نے عمرہ کی ادائیگی کی جبکہ دوسرے نمبر پر انڈونیشیا رہا جہاں سے 4 لاکھ 43 ہزار 879 زائرین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close