وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو بھارتی ہنگاموں سے متعلق خبر دار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نئی دلی میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دلی میں پولیس اورآر ایس ایس کے جتھوں نے مسلمانوں کا قتل عام کروایاگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے کہا ریاستی سرپرستی میں ہونے والی اس دہشت گردی سے

نئی دلی میں20کروڑمسلمانوں کے اسی طرح بنیادپرست بننے کاخدشہ ہے جس طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی زیادتیوں کی وجہ سے نوجوان بنیاد پرست بن گئے۔بھارتی قابض فوج نے تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ جب تک بین الاقوامی برادری مداخلت نہیں کرے گی یہ صورتحال نہ صرف اس خطے کیلئے بلکہ پوری دنیاکیلئے تباہ کن ثابت ہوگی۔یاد رہے کہ اتوار اور پیر کو بھارتی دارالحکومت میں انتہا پسند ہندو جتھوں نے مسلمان بستیوں پر حملے کرکے 34افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا ۔ اس دوران مسلمانوں کی املاک جلائی گئیں،مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور لوٹ مار کا بازار گرم کیاگیا۔ اس دوران پولیس اہلکار وہاں یوں موجود رہے جیسے سب ان کی نگرانی میں کیاجارہاہو۔ تاحال دلی کے کئی علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور اقلیتیں خوفزدہ ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close