توہین مذہب کیس میں رہا ہونیوالی آسیہ بی بی نے کینیڈا سے وزیراعظم عمران خان سے کیا اپیل کر دی؟تفصیلات آگئیں

پیرس(پی این آئی)توہین مذہب کے الزام میں آٹھ سال تک قید رہنے کے بعدبری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے ساتھ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بے گناہ کو سزانہ ہو۔آسیہ بی بی نے ان خیالات کااظہارمیڈیا کو انٹرویو

دیتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے جیلوں میں موجود دیگر بے گناہوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کے معاملے میں صرف ملزم سے ہی نہیں الزام لگانے والے سے بھی مناسب پوچھ گچھ ہونی چاہئے تاکہ کوئی بے گناہ نہ پھنس جائے۔انہوں نے کہاہمارے تفتیشی عمل میں بہت سے مسائل ہیں یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ کون کس سے ملا ہے اس لئے سچ کی کھوج ضروری ہے۔آسیہ نورین بی بی پنجاب کے ضلع ننکانہ کے ایک گاو¿ں اٹاں والی کی رہائشی تھیں۔ 2009 میں اسی گاو¿ں میں ان پرتوہین آمیز کلمات کہنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ توہین مذہب کے اس مقدمے میں آسیہ بی بی کو 2010 میں سزائے موت سنائی گئی اور آٹھ سال قید میں رہنے کے بعد اکتوبر 2018 میں پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے انہیں بری کر دیا تھا۔بریت کے بعد آسیہ کچھ عرصے تک پاکستان میں ہی ایک محفوظ مقام پر رہیں جس کے بعد وہ کینیڈا منتقل ہو گئی تھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close