پاکستان مسلم لیگ ن کے2 رہنمائوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارسلان شاہ اور ناصر لودھی نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری سے تحر یک انصاف کے صوبائی سیکرٹر یٹ میں ملاقات کے دوران (ن) لیگ لاہور کے حلقہ این

اے133سے ارسلان شاہ ’ناصر لودھی میاں جماعت علی نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا جبکہ اس موقعہ پر پاکستان تحر یک انصاف کے رکن ندیم شاکر اور اسلم کامی اور دیگر بھی موجود تھے (ن) لیگیوںکی تحر یک انصاف میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کے دوران اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شر یف خاندان کی کر پشن اور انکی عوام دشمن کر توت دیکھنے کے بعد (ن) لیگ کے عوام کے خیر خواہ لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کر رہے ہیں کوئی اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو کر پشن‘مہنگائی اور بے رزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے لیے کارکنوں کا استعمال کر نیوالی (ن) لیگ کی قیادت اب مال بچانے کیلئے بھگوڑی بنی ہوئی ہے مگر ہمارا قوم سے وعدہ ہے کر پشن کر نیوالے آخری شخص کی گر فتاری اور اسکو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب کا عمل جا ری رہیگا اور تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close