خوف و ہراس نہ پھیلائیں، صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں: مرتضیٰ وہاب

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صحت مند افراد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں، درخواست ہے کہ خوف و ہراس نہ پھیلائیں، ماسک وہ لوگ لگائیں جو متاثر ہیں۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا

وائرس سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں میں مزید کوئی اضافہ نہیں ہوا، کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کے اہلخانہ محفوظ ہیں اور انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جنوری سے اب تک سندھ سے ایک ہزار 419 لوگ ایران گئے تھے جن میں سے 952 افراد ایران سے سندھ واپس آچکے ہیں جبکہ 650 افراد کو ٹریس کر لیا گیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے، وہ کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ منافع خوروں نے ماسک کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کی، ماسک ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کہ پیر کو تمام اسکولز کھول دیئے جائیں گے، اسکولز بندکرنے کا فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا تھا، 36 گھنٹوں میں مثبت پیشرفت ہونے کا امکان ہے۔اس دوران پریس کانفرس میں موجود ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ سرجیکل ماسک وہی شخص لگائے جو متاثرہ لوگوں کو دیکھنے جا رہا ہے، اگر کسی فیملی کا کوئی شخص متاثر ہے تو اس کے ساتھ بس ایک تیمار دار جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ گلوبل ایمرجنسی ہے، اس پر خوف پیدا نہیں کرنا چاہیے، ماسک پر خوف پھلایا گیا اور این 95 ماسک کو لازمی قرار دیا جانے لگا جوکہ ٖغلط ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں رپورٹ ہوا تھا جبکہ دونوں متاثرہ افراد نے ایران کا سفر کیا تھا۔سعودی عرب نے تاحکم ثانی وزٹ ویزے اور عمرے پر آنے والوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ پاکستان نے بھی ایران کے ساتھ براہ راست پروازیں تاحکم ثانی معطل کردی ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close