افغانستان سے امریکی انخلا ء، پاکستان نے مددکے لیے ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوج کے فوری انخلا ء کے لیے پاکستان نے لاجسٹک مددکے لیے ہاتھ بڑھا دیا ہے ،لاہور،اسلام آباد اور کراچی میں تمام تر وی آئی پیز ہوٹلز کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراسلے جاری کرکے فوری بکنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا گیا ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکورٹی پلان بھی ترتیب دیدیا ،ہوٹلز،گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اوررینجر کے سپرد کر دی گئی۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے پاکستان سے درخواست کی تھی کی افغانستان سے انخلا میں پاکستان مدد کرے اور جس پر پاکستان نے درخواست منظور کرتے ہوئے ہزاروں امریکی و نیٹو اور شہریوں کو پاکستان لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتیس اگست تک امریکہ اور نیٹو افواج کا حتمی انخلا ہونا تھا اور اس پر افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج ابھی تک تیاری کے عمل میں ہیں اور دوسری جانب گزشتہ روز کابل ائرپورٹ پر حملہ سے بھی مزید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے،اس حوالہ سے سیکورٹی کے لیے وزارت داخلہ میں گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ،اور بعدازاں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ تمام پرائیویٹ ہوٹلز وموٹلزاور گیسٹ ہائوسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے بک شدہ کمرے فوری طور پر خالی کروائے اور مزید اکیس ستمبر تک کوئی بکنگ نہ کرے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص انور کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے بعد اسلام آباد کے تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کو فوری خالی کرانے کا شروع کر دیا گیا ہے،معلومات کے مطابق ہوٹلز،موٹلزاور گیسٹ ہائوسز کی سیکورٹی پولیس اور رینجر کے سپر دکی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close